مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سفارتی سطح پر باقاعدہ طور پر ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جوہری فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی سطح پر رابطہ ہوا اور دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات کی فہرست ایک دوسرے کو دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قونصلررام گہورام نے پاکستانی دفترخارجہ میں تفصیلات جمع کرائیں جب کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے قونصلر فوزیہ منصور نے بھارتی دفترخارجہ میں جوہری تنصیبات کی تفصیلات جمع کرائیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی جیلوں میں قید ماہی گیروں کی تفصیلات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 1 جنوری 2017 - 19:18
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سفارتی سطح پر باقاعدہ طور پر ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جوہری فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔