ترک صدر رجب طیب اردوغان نے روس کے صدر پوتین سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس دوران شام میں جنگ بندی پر آج رات سے ہی عملدرآمد کروانے کے حوالے سے زور دیا گیاہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے روس کے صدر پوتین سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس دوران شام میں جنگ بندی پر آج رات سے ہی عملدرآمد کروانے کے حوالے سے زور دیا گیاہے اطلاعات کے مطابق ترک صدر کے ترجمان نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے صدور نے ٹیلیفونک رابطے کے دروران شام میں امن قائم کرنے کیلئے آستانہ میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے ۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل روسی صدر نے اعلان کیاہے کہ شامی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیاہے اور اس پر عملدرآمد آج رات سے ہی شروع کر دیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے صدر نے کہا تھا کہ یہ معاہدہ روس، ایران اور ترکی کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے۔