تیونس میں مسافر ٹرین اور بس میں ٹکر ہونے سے 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس میں مسافر ٹرین اور بس میں ٹکر ہونے سے 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تیونسی حکام کے مطابق حادثہ دار الحکومت تیونس کے جنوبی علاقہ سيدی فتح الله میں اس وقت پیش آیا تھا جب ایک مسافر ٹرین پٹری کو عبور کرنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی اور بس کو 2حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔ ابتدائی طور پر حادثے کے باعث بچہ سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  امدادی کارکنوں کے مطابق 52 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں 8فوجی بھی شامل ہیں۔