عراق کی وزارت خارجہ نے عراق کے رضاکار دستوں کے بارے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر کے بیان کو باطل اور مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے بارے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ کے بیان کی کوئی قدر اور حیثیت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی وزارت خارجہ نے عراق کے رضاکار دستوں کے بارے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر کے بیان کو باطل اور مردود قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے بارے میں سعودی عرب کے وزير خارجہ کے بیان کی کوئی قدر اور حیثیت نہیں ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے کہا کہ سعودی عرب  خطے میں کشیدگی جاری رکھنے کا خواہاں ہے اور اس کی ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت نمایاں ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی بحرین ، عراق، شام ، مصر، لیبیا اور یمن میں مداخلت اس کی موزیانہ سازشوں کا حصہ ہے اور سعودی عرب کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے عراق کے رضا کار دستوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جنھوں نے عراق میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ عراقی رضاکار دستوں میں سنی، شیعہ اور عیسائی سبھی شامل ہیں۔