مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے آج صبح درس خارج میں طلباء سے خطاب میں 9 دی کے واقعہ کو ایرانی عوام کی فکری بیداری کا مظہر قرار دیتے ہوئےفرمایا: اسلام، انسانی کمالات تک پہنچنے کے لئے بشر کی سعادت کا خواہاں ہے جبکہ امریکہ ظلم و جور کے ساتھ دنیا پر اپنے ناپاک عزائم کو مسلط کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کو سلب کرنے کے لئے دشمنوں نے فتنوں کا سہارا لیا لیکن ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی حمایت میں اپنی فکری بیداری اور ہوشیاری کا ثبوت فراہم کیا اور 9 دی کو بے مثال اور تاریخی واقعہ کو خلق کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن علاقائي اور عالمی سطح پر اسلامی نظام کی طاقت اور قدرت کو دیکھ کر اپنی دشمنی میں روز بروز اضافہ کررہا ہے لہذا ہمیں بھی اسلامی نظام کی طاقت اور قدرت میں روزبروز اصافہ کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی عداوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کے خلاف دشمن کی سازشوں اور عداوتوں کا سلسلہ جاری ہے اور دشمن کی عداوتوں کے پیش نظر اسلامی نظام کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں ہر ممکن تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ رہبر معظم نے فرمایا: 9 دی 1388 ہجری شمسی میں ایرانی قوم نے سڑکوں پر آکر دشمن کے ناپاک عزائم کو نقش بر آب کردیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بہت سے فقہی اور عقلی دلائل کی بنیاد پر ایٹمی ہتھیاروں کی ممنوعیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی طاقت اور قدرت میں دیگر مختلف طریقوں سے بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔