مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک سروے کے مطابق امریکہ ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ نے گزشتہ سال اسلحہ کی فروخت کے43 کھرب 20ارب روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسلحے کی فروخت میں دوسرا نمبر فرانس کا ہے، جس نے 16 کھرب 20ارب روپے مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔
امریکی اخبار کے مطابق اسلحے کی خریداری کی دوڑ میں عرب ممالک سر فہرست ہیں ،قطر نے گزشتہ برس 18 کھرب 36ارب روپےمالیت کے معاہدوں پر دستخط کئے۔سروے کے مطابق مصر نے 12 کھرب 96 ارب اور سعودی عرب نے8 کھرب 64 ارب روپے مالیت کا اسلحہ خریدا۔
واضح رہے کہ 2014ء میں اسلحے کی فروخت کا حجم89بلین ڈالر تھا جو 2015ء میں گھٹ کر 80 بلین ڈالر رہ گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 دسمبر 2016 - 12:06
ایک سروے کے مطابق امریکہ ایک بار پھر ہتھیاروں کی فروخت میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔