مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرنریندر مودی نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ نریندرمودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اورمودی نے یوم آزادی کے موقع پربلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مداخلت کا کھل کراعتراف کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ وزیراعظم کی نواسی کی شادی میں شرکت کے لیے خصوصی طورپرپاکستان بھی آئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 25 دسمبر 2016 - 13:37
ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔