مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر میر ولادیمیر پوتین نے کہاہے کہ اگر امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ امریکہ کی دعوت دی تو وہ امریکہ ضرور جائیں گے ۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر پوتین کا کہناتھا کہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی اور معاشی تعلقات کی بحالی کی امید ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ رہے ہیں لیکن کچھ امریکی حلقوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو روسی صدر پوتین کے قریب قرار دیا جارہاہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ روس اورامریکہ کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔
اجراء کی تاریخ: 23 دسمبر 2016 - 19:23
روسی صدر میر ولادیمیر پوتین نے کہاہے کہ اگر امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ امریکہ کی دعوت دی تو وہ امریکہ ضرور جائیں گے ۔