آسٹریلوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نےکرسمس کے موقع پر میلبورن میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نےکرسمس کے موقع  پر میلبورن میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ آسٹریلوی پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ آسٹریلوی پولیس نے دہشت گردانہ حملے کی ناکامی کو اپنی بہت بڑی کامیابی قراردیا ہے گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں اگثر آسٹریلوی ہیں جن میں بعض مصری اور لبنانی نژاد ہیں۔