اجراء کی تاریخ: 22 دسمبر 2016 - 19:01

شام کے صدر بشار اسد نے ایران کے نائب وزير خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ حلب کی آزادی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں پر کاری ضرب جبکہ شام اور اس کے اتحادیوں کے لئے عظیم فتح ثابت ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے ایران کے نائب وزير خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ حلب کی آزادی دہشت گردوں اور ان کے حامیوں پر کاری ضرب جبکہ شام اور اس کے اتحادیوں کے لئے عظیم فتح ثابت ہوئی  ہے۔ شامی صدر نے کہا کہ حلب کی آزادی دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے تمام ممالک کی فتح ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ حلب کی آزادی میں روس ، ایران اور حزب اللہ لبنان کی فتح خصوصی فتح ہے۔ اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی اور شامی عوام اور حکومت کی حمایت کا یقین دلایا۔