پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ سعودیہ کی سینئرسول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ سعودیہ کی سینئرسول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کی سینئر سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔