مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے براہموس میزائل کی رینج بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپرسانک کروز میزائل براہموس ہندوستان اور روس نے مشترکہ طور پر بنایا ہے، اس وقت یہ میزائل تین سو کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے، لیکن اب دونوں ملکوں نے اس کی رینج بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2016 - 13:25
ہندوستان اور روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے براہموس میزائل کی رینج بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔