ہندوستانی سپریم کورٹ نے وزیراعظم مودی کے خلاف کرپشن کیس میں ثبوت لانے کے لیے 20 روز کی مہلت دینے کی درخواست مسترد کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے وزیراعظم مودی کے خلاف کرپشن کیس میں ثبوت لانے کے لیے 20 روز کی مہلت دینے کی درخواست مسترد کردی۔ ہندوستانی سپریم کورٹ میں ایک این جی او نے وزیراعظم مودی کے خلاف کرپشن کیس شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے ثبوت مانگے تو درخواست گزار نے 14روز کی مہلت طلب کی۔ یہ مہلت ختم ہونے پر درخواست گزار نے مزید 20روز کی مہلت مانگ لی۔ اس پر ہندوستانی سپریم کورٹ نے کہا کہ آئینی عہدے داروں کے خلاف اگر کوئی الزام ہے تو اس کا ثبوت فوری سامنے آنا چاہیے۔ آئینی عہدے داروں کے خلاف ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آئیں تو معاملے کو زیادہ دیر لٹکا نہیں رہنا چاہیے۔