ترک پولیس نے استنبول بم دھماکوں کے شبہ میں کرد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 100 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک پولیس نے استنبول بم دھماکوں کے شبہ میں کرد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 100 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 155 افراد زخمی ہوگئے تھے ہلاک ہونے والوں میں 30 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔شاہین نامی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی اس گروہ کا تعلق سنی کردوں سے بتایا جاتا ہے۔