صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں آج ہونے والے ایک کار خود کش بم دھماکے میں کم ازکم 2 پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں آج ہونے والے ایک کار خود کش بم دھماکے میں کم ازکم 2 پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔ صومالی حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ایک چیک پوائنٹ پر کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق صومالیہ میں فعال شدت پسند تنظیم الشباب کے دہشت گردوں کی اِس کارروائی میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔