جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزام پر خاتون صدر کے مواخذے کی تحریک منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزام پر خاتون صدر کے مواخذے کی تحریک منظور کرلی ہے۔ صدر کے مواخذے کے حق میں 234 اورمخالفت میں 56 ووٹ ڈالےگئے۔ خاتون صدر پارک گیون پرعہدے کے ناجائز استعمال، قریبی دوست چوئی سُون سِیل کو ریاستی معاملات میں مداخلت کی اجازت اور سرکاری دستاویزات تک رسائی دینے کے الزامات ہیں۔ اُن کے خلاف دارالحکومت میں کئی روز سے احتجاج جاری تھا۔