مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ مودی سرکار نوٹوں کی تبدیلی کے معاملے پر ایوان میں مباحثہ کرے لیکن گزشتہ ایک ماہ سے ہمیں اس معاملے کو ایجنڈے پر ہی نہیں لایا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی پورے ملک میں بھاشن دیتے پھر رہے ہیں لیکن ایوان زیریں میں آنے کو تیار نہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ایوان میں اس معاملے پر بات کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔
اجراء کی تاریخ: 9 دسمبر 2016 - 18:10
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی ہندوستانی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے۔