اسرائیلی پارلیمنٹ نے یہودی آبادکاروں کو قانونی بنانے کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ارکان پارلیمان نے یہودی آبادکاروں کو قانونی بنانے کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہاسرائیلی پارلیمنٹ نے یہودی آبادکاروں کو قانونی بنانے کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں ارکان پارلیمان نے یہودی آبادکاروں کو قانونی بنانے کے بل کی ابتدائی منظوری دے دی ہے اس متنازع بل کی منظوری کے بعد فلسطینی علاقوں پر زبردستی گھر بنانے والے4000 سے زیادہ یہودی آبادکاروں کی رہائش کو قانونی قرار دے دیا جائے گا۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امن مذاکرات کے لیے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی پیش کش مسترد کردی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات پیرس انٹرنیشنل سمٹ میں ہونے کا امکان تھا۔