مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےعدم مداخلت پر مبنی امریکی فوج کی پالیسی ترتیب دے دی ہے، جس کے مطابق امریکی فوج کسی غیر ملکی تنازع میں مداخلت نہیں کرےگی صرف داعش کو شکست دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد شروع کیے گئے 'تھینک یو' دوروں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کیرولینا کے شہر فائٹی ولی میں فورٹ بریگ ملٹری بیس کے قریب ایک بڑے مجمعے میں اپنے نامزد کردہ سیکریٹری دفاع جنرل جیمز میٹس کو متعارف کروایا۔واضح ریے کہ فورٹ بریگ ملٹری بیس کی جانب سے پوری دنیا کے 90 ممالک میں فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا، 'ہم غیر ملکی حکومتوں کے تنازعات میں شمولیت ختم کردیں گے، اس کے بجائے ہم دہشت گردی کے خاتمے اور داعش کو تباہ کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے'۔ ٹرمپ کا یہ بیان انتخابی مہم کے دوران دیئے گئے ان کے بیانات سے مطابقت رکھتا ہے، جس میں انھوں نے عراق جنگ سے باہر نکل جانے کی بات کی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2016 - 14:48
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےعدم مداخلت پر مبنی امریکی فوج کی پالیسی ترتیب دے دی ہے، جس کے مطابق امریکی فوج کسی غیر ملکی تنازع میں مداخلت نہیں کرےگی صرف داعش کو شکست دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔