مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ انقرہ اور ماسکو کے باہمی تعلقات بڑے قوی اور مضبوط ہیں۔ ترکی کے وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی اور روس کے تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ترک وزیر اعظم بن علی ایلدریم نے کہا کہ ترکی اور روس کو باہمی تعلقات مزید قوی اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 دسمبر 2016 - 21:55
ترکی کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ انقرہ اور ماسکو کے باہمی تعلقات بڑے قوی اور مضبوط ہیں۔