مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ لی نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کو شدید انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ کی آئندہ حکومت نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔چینی وزیر خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نفاذ اور اجرا پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنے اندرونی معاملات سےعالمی معاہدے کو متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر پابند رہنا تمام ممالک کی ذمہ داری ہے چینی وزیر خارجہ نے ایرانی وزير خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معاہدوں کی پاسداری اس پر دستخط کرنے والے تمام ممالک کی ذمہ داری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 دسمبر 2016 - 19:09
چین کے وزیر خارجہ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کو شدید انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ کی آئندہ حکومت نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔