مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک مسلح شخص نے ٹریول ایجنسی میں موجود 6 افراد کو یرغمال بنالیا جبکہ پولیس کے آنے پر فرار ہوگیا۔
جنوبی پیرس میں ایک مسلح شخص نے ٹریول ایجنسی میں موجود 6 افراد کو یرغمال بنالیا،اطلاع ملنے پر پولیس نفری واردات کی جگہ پہنچ گئی۔ پولیس کے آنے پر مسلح شخص فرار ہوگیا۔ یرغمال بنائے گئے تمام افراد محفوظ ہیں۔ پیرس پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی معلوم ہوتا ہے، اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔