مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراقی حکومت اور عوام فرنٹ لائن پر دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق عالمی برادری کی نیابت میں دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ عالمی جنگ ہے جس کا آغاز رعاق سے نہیں ہوا اور نہ ہی عراق میں اس کا خاتمہ ہوگا۔ عراق نے کسی ملک سے فوج بھیجنے کی درخواست نہیں کی ہے عراقی فورسز اور عوام ہیں جو دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 2 دسمبر 2016 - 19:22
عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراقی حکومت اور عوام فرنٹ لائن پر دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔