مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت نے تین شیعہ جوانوں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے ان جوانوں کا تعلق قطیف سے ہے شیعہ مسلمانوں کے خلاف آل سعود کے بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی عرب کی عدالت نے ایک اور جوان کو 12 سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت کا کہنا ہے کہ عبداللہ عادل عوجان، محمد الخاتم اور جابر زہیر المرہون پر سکیورٹی دستوں پر حملہ کرنے کے الزامات عائد تھے جس کی بنا پر انھیں موت کی سزا سنائی گئی ہے سعودیہ میں 57 قیدیوں کو موت کی سزا کا سامنا ہے جن میں سے 25 کا تعلق الشرقیہ علاقہ سے ہے۔