مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے ملک کے جنوب مشرقی علاقہ میں مغربی ذرائع ابلاغ کے دو نامہ نگاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان نامہ نگاروں میں خدیجہ کمر بی بی سی کے ترکی شعبہ سے منسلک ہے جسے ترکی کے جنوب مشرقی علاقہ شیروان میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر ایک امریکی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بھی ایک نامہ نگار کو ترکی نے دیاربکر میں گرفتار کرلیا ہے۔ البتہ ترک حکام نے ابھی تک اس خـر کی تائيد یا تردید نہیں کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 27 نومبر 2016 - 22:06
ترکی نے ملک کے جنوب مشرقی علاقہ میں مغربی ذرائع ابلاغ کے دو نامہ نگاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔