پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری جاں بحق جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری جاں بحق جب کہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے ٹریفک پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر اہلکاروں کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق وہابی دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے فیض علی شگری ڈی ایس پی ٹریفک ایئرپورٹ تعینات تھے جنہیں 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے نشانہ بنایا جب کہ زخمی ہونے والے دوسرے اہلکار کی بھی حالت تشویشناک ہے۔