مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے غلنئی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 اہلکار ہلاک اور 14 زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں صبح 6 بجےغلنئی کے ایف سی کیمپ میں اسلحے سے لیس4حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں متعدد ریکروٹس موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں کا گھیراؤ کرکےانہیں مسجد سے باہر ہی روک دیا گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ 2حملہ آوروں کو سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
اجراء کی تاریخ: 26 نومبر 2016 - 14:55
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے غلنئی کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 اہلکار ہلاک اور 14 زخمی بھی ہوگئے ہیں۔