اجراء کی تاریخ: 25 نومبر 2016 - 15:47

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں حسینیہ علاقہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں حسینیہ علاقہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل عراق کے شہر حلہ کے مشرق میں ہونے والے خود کش حملے میں 80 زائرین شہید ہوگئے جس میں زیادہ تر تعداد ایرانی زائرین کی تھی ۔ اس حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔