اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ موصل میں ایران کا کوئی سپاہی موجود نہیں ہے عراقی مجاہدین کو ایرانی سپاہ کی ضرورت نہیں ہے عراقی قوم اپنے ملک کا دفاع اچھی طرح جانتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری نے کہا ہے کہ موصل میں ایران کا کوئی سپاہی موجود نہیں ہے عراقی مجاہدین کو ایرانی سپاہ کی ضرورت نہیں ہے عراقی قوم اپنے ملک کا دفاع اچھی طرح جانتے ہیں۔ جنرل جعفری نے کہا کہ آج عالم اسلام کو باہمی تعاون اور حمایت کی ضرورت ہے ۔ جنرل جعفری نے شام میں ایرانی جوانوں کی موجودگی اور حرم آل اللہ کے دفاع کے سلسلے میں ایرانی جوانوں کے اشتیاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوان حرم آل اللہ کا دفاع کرنے کے مشتاق ہیں لیکن اس سلسلے میں ان کا راستہ بند ہے  لیکن بعض جوان غیر سرکاری طریقوں سے شام میں موجود ہیں اور اسلامی مقاومت اور مزاحمت کے تمام مجاہدین حرمین کے دفاع کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں انھوں نے کہا کہ  ایرانی جوانوں کو اپنے شوق و اشتیاق کو حفظ کرنا چاہیے اور ضرورت کے دن اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔