پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی جوانوں اورشہریوں کے قتل میں ملوث مزید 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، دہشت گردوں پر ٹرائل کے دوران جرم ثابت ہوا اور ان میں سے 6 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔  یہ تمام دہشت گرد ملک کے مواصلاتی نظام اور اسکولوں کو تباہ کرنے سمیت کئی سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔