مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فوج نے شمالی صوبہ سینا میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں24 جنگجؤوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپیں جمعہ کی رات کو سینا کا پھاڑی علاقہ تبہ الصوالحہ میں اس وقت شروع ہوئی، جب عسکریت پسندوں نے اس علاقے پر قبضے کے لئے فوجی دستوں پر حملہ کیا تھا۔ فوج کی جانب سے فوری جوابی کاروائی سے 24جنگجؤو ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان کے درجنوں ساتھی فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔ تبہ الصوالحہ اپنے محل وقوع کی وجہ سے اہم علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ اسکا ایک حصہ غزہ پٹی کی جانب ہے اور دوسرا مصری شہر شیخ زوید کی جانب جس سے دونوں علاقوں پر نظر رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 نومبر 2016 - 14:54
مصری فوج نے شمالی صوبہ سینا میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں24 جنگجؤوں کو ہلاک کردیا ہے۔