مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے لاکھوں افراد نے دارالحکومت سئول اور مختلف شہروں میں صدر پارک گیون ہائے کی اقتدار سے برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتے کے روز پانچ لاکھ سے زائد افراد اپنے ملک کی صدر کے خلاف سئول کی سڑکوں پر نکل آئے اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ جنوبی کوریا کی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بعض قریبی افراد کو ملک کے سیاسی معاملات میں مداخلت کی اجازت دے رکھی ہے۔ جنوبی کوریا کی صدر کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے پارک گیون کی پوزیش کمزور کردی ہے اور عوام کے درمیان ان کی مقبولیت بہت کم ہوگئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 نومبر 2016 - 20:47
جنوبی کوریا کے لاکھوں افراد نے دارالحکومت سئول اور مختلف شہروں میں صدر پارک گیون ہائے کی اقتدار سے برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔