مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہزادے ولید بن طلال نے کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات بہت بہتر ہوں گے کیونکہ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں اور وہ ٹرمپ کو قریب سے جانتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ولید بن طلال نے کہا کہ اس کے ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور ٹرمپ کی بیٹی اس کی بہترین دوست ہے ۔ اس نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ اس کے تعلقات 25 سال پرانے ہیں۔ اس نے کہا کہ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے اور مضبوط ہوں گے۔
اجراء کی تاریخ: 19 نومبر 2016 - 19:08
سعودی عرب کے شہزادے ولید بن طلال نے کہا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات بہت بہتر ہوں گے کیونکہ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں اور وہ ٹرمپ کو قریب سے جانتے ہیں۔