امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ قطر اور کویت کو 31 ارب ڈالر مالیت کے 112 جنگی جہاز فروخت کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دفاعی و سکیورٹی تعاون  ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ قطر اور کویت کو 31 ارب ڈالر مالیت کے 112 جنگی جہاز فروخت کرےگا۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ ایف 15 کیو ای جنگی طیارے 1۔21 ارب ڈالر مالیت کے قطر کو جبکہ 18 ایف ای جنگی طیارے  1۔10 ارب مالیت کے کویت کو فروخت کرےگا۔ امریکی ایجنسی کے بیان کے مطابق قطر نے 72 جنگی جہازوں جبکہ کویت نے 40 جنگی جہازوں کو خریدنے کی درخواست دی ہے۔