پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے 22 ممالک کے زائرین عراق پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام  کے چہلم میں شرکت کے لئے 22 ممالک کے زائرین  عراق پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب، کویت، بحرین ، امارات، شام، لبنان، پاکستان، ہندوستان، امریکہ ، عراق  اور بعض دیگر ممالک کے زائرین شامل ہیں ۔ادھر چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سامراء میں عراقی فورسز نے 22 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق نجف اشرف سے کربلائے معلی کے لئے زائرین کا پیدل سفر شروع ہوگیا ہے زائرین کے لئے راستے میں کھانے پینے کی اشیاء  اور طبی سہولیات کا معقول انتظآم کیا گیا ہے۔  مؤمنین اللہ تعالی اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے حضرت امام حسین کے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کررہے ہیں۔