مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک میں امن کے قیام کو نقصان سے بچانے کیلئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ سمیت دیگر شدت پسندوں کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے دارالحکومت کابل میں اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ اپنی پابندیوں کی فہرست میں دہشت گردوں کے نام شامل کرے جس میں طالبان سربراہ ہیبت اللہ اور آخونزادہ کا نام بھی شامل کیا جائے۔ یاد رہے کہ افغان صدر کی جانب سے یہ مطالبہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب افغان فورسز کو ملک میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے متعدد اہم علاقوں میں شدید مزاہمت کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔
اجراء کی تاریخ: 15 نومبر 2016 - 10:57
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک میں امن کے قیام کو نقصان سے بچانے کیلئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ سمیت دیگر شدت پسندوں کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیں۔