مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی حزب اسلامی تنظیم کے رہنما گلبدین حکمت یار نےامریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان سے امریکی فوج واپس بلانے اور افغان عوام کو اندرونی مسائل خود حل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد حکمت یار کی طرف سے جاری ایک خط میں انہوں نے کہا ہے کہ افغان عوام کو اپنا رہنما منتخب کرنے کے لیے ایک آزاد اور منصفانہ انتخابات کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔حکمت یار نے کہا کہ امریکی افواج کی موجودگی اور آپریشن ملک میں عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بن رہے ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 12 نومبر 2016 - 15:19
افغانستان کی حزب اسلامی تنظیم کے رہنما گلبدین حکمت یار نےامریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے افغانستان سے امریکی فوج واپس بلانے اور افغان عوام کو اندرونی مسائل خود حل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔