اجراء کی تاریخ: 12 نومبر 2016 - 13:00

چین کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وانگ کوانگ کل اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے وہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان اور دیگر اعلی ایرانی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایرانی وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وانگ وان کوانگ  کل اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے وہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان اور دیگر اعلی ایرانی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق چینی وزیر دفاع ایرا ن کے وزیر دفاع کی سرکاری دعوت پر کل تین روزہ دورے پر تہران پہنچیں گے  جہاں وہ ایرانی وزیر دفاع جنرل حسین دھقان کے علاوہ دیگر اعلی ایرانی فوجی اور سیاسی رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔