مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ امریکا کے کئی شہروں میں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں پولیس نے 185 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے ہی امریکی عوام کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے۔ ریاست فلوریڈا جہاں ٹرمپ معمولی برتری سےجیتے تھے وہاں بھی ان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کر دیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ٹرمپ کی نفرت والی پالیسی فلوریڈا میں نہیں چلیں گی۔ادھر جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں بھی ہزاروں افراد نے سڑکوں پر مارچ کیا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔ کئي شہروں میں لوگوں نے امریکی پرچم کو بھی نذر آتش کردیا یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی شہری خود دنیا بھر میں ظلم کی علامت والے امریکی پرچم کو جلا رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 نومبر 2016 - 11:53
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے جب کہ امریکا کے کئی شہروں میں میں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کر دیں اور توڑ پھوڑ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں پولیس نے 185 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔