پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے تیرائی تیرائی بالا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے تیرائی تیرائی بالا میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا اور رکشہ ڈرائیور شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق باپ اور بیٹا عدالت میں پیشی کے لئے رکشے میں جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کردیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔