مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق (ر) چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میں جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور معززین کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ 1937 کو لکھنو میں پیدا ہونے والے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سندھ کے 30 ویں گورنر ہیں، وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے، 2008 میں پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر صدارتی انتخاب بھی لڑا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 11 نومبر 2016 - 19:40
پاکستان کے سابق (ر) چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔