امریکی ریپبلکن پارٹی کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بنتے ہی اپنی ویب سائٹ سے مسلم مخالف بیانات ہٹا دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بنتے ہی اپنی ویب سائٹ سے مسلم مخالف بیانات ہٹا دیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں فتح حاصل کرتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر موجود ہر قسم کے مسلم مخالف بیانات ہٹا دیئے گئے ہیں اور اب ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانات والے صفحات پر دوسرے لنک ڈال دیئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ویب سائٹ پر مسلم مخالف بیانات والے صفحات صدارتی الیکشن والے روز 8 نومبر کی صبح تک موجود تھے لیکن اسی رات انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد ان صفحات کو ہٹا دیا گیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ  نے انتخابی مہم کے دوران کئی متنازع اور نسلی امتیاز پر مبنی بیانات دیئے اور خاص طور پر انہوں نے مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی۔