مہر خبررساں ایجنسی نےڈیلی اسٹار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کی خبر کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرےہورہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اور مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ اور ہلیری کے حامی آمنے سامنے آ گئے،وائٹ ہاؤس کے باہر ہلیری کے حامیوں نے ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے،مشتعل مظاہرین کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ امریکی ذرائع کے مطابق کیلیفورنیا میں 3 ہزار طلبہ سڑکوں پر نکلےاور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے،مظاہرین نو مور ٹرمپ کے نعرے لگاتے رہے۔
پورٹ لینڈ میں بھی مظاہرین نے سڑک بلاک کرکے مظاہرہ کیا اور امریکی پرچم کو آگ لگا دی، پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 9 نومبر 2016 - 20:36
امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کی خبر کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔