امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حریف امیدوار ہیلری کلنٹن نے اُنہیں ٹیلی فون کرکے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حریف امیدوار ہیلری کلنٹن نے اُنہیں ٹیلی فون  کرکے کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ جیت کی مبارکباد دینے پر ہیلری کلنٹن کا شکر گزر ہوں ، انہوں نے شاندار مہم چلائی جس پرمیں نے بھی شاندار مہم چلانے پر جوابی مبارکباد دی۔
ٹرمپ نے کہاکہ میری پوری زندگی کاروبارکے ساتھ گزری ہے ، ہماری حکومت لوگوں کی خدمت کرے گی، میں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ ہیلری نے سخت محنت کی لیکن وہ غلطی اور اشتباہ پر تھی۔