مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی اسلامی تنظیم النجباء نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی حفاظت اور سکیورٹی کے سلسلے میں اپنے خصوصی رضاکار دستے تعینات کردیئے ہیں۔
النجباء نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چہلم کے ایام میں سکیورٹی بہتر بنانے کے سلسلے میں خصوصی دستے مختلف جگہوں پر روانہ کردیئے ہیں۔ النجبا کے بیان کے مطابق کربلا کے حکام کی درخواست پر خصوصی رضاکار دستے چہلم کی سکیورٹی کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔