امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی میڈیا گروپ بلوم برگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن کو ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔امریکہ میں  نئے سروے کے مطابق ہیلری کلنٹن کو44 اور ٹرمپ کو 41 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے،سروےمیں مزید کہا گیا ہے کہ ہلیری کلنٹن کو خواتین،سیاہ فام،ہسپانوی نژاد امریکیوں اورنوجوانوں کی حمایت حاصل ہے۔