امریکی صدارتی انتخاب سے 2 روز پہلے سامنے آنے والے سروے میں ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری مزید مستحکم کر لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب سے 2 روز پہلے سامنے آنے والے سروے میں ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری مزید مستحکم کر لی ہے۔  چار طرفہ مقابلے میں ہلیری کلنٹن کو 44 فیصد، ڈونلڈ ٹرمپ کو 40 فیصد، لبرٹیرین پارٹی کے امیدوار گیری جونسن کو 6فیصد اور گرین پارٹی کی امیدوار جِل سٹین کو 2فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔ مقابلہ 2طرفہ ہو تو ہلیری کلنٹن کو 48فیصد اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 43فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔