پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے مچھ میں کارروائی کرکے ٹرینوں پر حملے میں ملوث تین وہابی دہشت گرد ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی  اداروں نے مچھ میں کارروائی کرکے ٹرینوں پر حملے میں ملوث تین وہابی دہشت گرد ہلاک کردیا ہے۔ایف سی اور حساس اداروںکی آب گم میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ٹرینوں پر حملوں میں ملوث 3 وہابی شرپسند ہلاک ہوگئے، فورسز نے اسلحہ ودیگر مواد برآمد کرلیا۔ ادھر مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ٹی ایف کا ہیڈ کانسٹیبل محمدا شرف جاں بحق ہوگیا جوڈیوٹی کے بعد اپنے گھرجارہاتھا، ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹرانسفارمر تباہ جبکہ بارودی سرنگ پھٹنے سے مال مویشی ہلاک ہوگئے۔انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے بلوچستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، دہشت گردبیرونی ایجنڈے پرکارفرما ہیں، نہیں چھوڑیں گے، بلوچستان کی ترقی کے خواہش مند ہمارے ساتھ چل سکتے ہیں، صوبے کے نوجوانوں نے قلم کو ہتھیار پر ترجیح دی ہے۔