ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور آج بھی لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان  لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور آج بھی لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔ پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی فورسز نے ایک بار پھر پونچھ ،  بٹل سیکٹر گولہ باری کی جب کہ مدار پور، سحر، دھرمثال اور ناطرکے علاقوں میں فائرنگ کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث شہری محصور ہو کررہ گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھی ہندوستانی فائرنگ کا جواب دیا گيا ۔