پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر کی آدھے گھنٹے تک تلاشی لی جس کے بعد فیصل رضا عابدی کو حراست میں لے لیا گیا۔حراست میں لیے جانے کے بعد فیصل رضا عابدی کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور کسی بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ان کی گرفتاری کو ظاہر نہیں کیا۔واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی نے پیپلز پارٹی سے اختلافات کی وجہ سے 2014 میں سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔